ریلوے نے بدھ کو کامیاب ٹرائل کے بعد جمعرات کو وسطی کشمیر کے سری نگر اور بڈگام کے درمیان ریل سروس بحال کردی۔تاہم ساڑے چار ماہ بعد بحال ہونے والی اس ریل گاڑی کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد صرف دو ہندسوں میں
تھی۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے ادھم پورہ کے درمیان چلنے والی اس
ریل سروس کو وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی
ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی احتجاجی مظاہروں کے لہر کے بعد معطل کیا گیا
تھا۔